یورپ 34 ہزار پناہ گزینوں کو قبول کریگا

برسلز ۔۔۔ یورپی یونین کے رکن ممالک نے افریقہ اور مشرق وسطیٰ سے تعلق رکھنے والے 34 ہزار پناہ گزینوںکو پناہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بات برسلز میں یورپی یونین کے حکام نے میڈیا کو بتائی۔ یونین کے رکن ممالک نے یہ عہد اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر رعد الحسین کے اس بیان کے محض ایک روز بعد کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بحیرہ روم میں مہاجرین کی کشتیوں کے روکنے کیلئے یورپی ممالک کا لیبیا کے ساتھ تعاون انسانی ضمیر کیلئے ایک شرمناک بات ہے۔ یورپی یونین نے ستمبر میں کہا تھا کہ وہ اگلے 2 برسوں میں دوبارہ آباد کاری کے ایک پروگرام کے تحت 50 ہزار پناہ گزینوںکو پناہ دیگی۔ اس پروگرام میں اب تک 16 ممالک اپنی شمولیت کی پیشکش کر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں