بھارت ظلم وستم سے کشمیریوں کو حق خودارادیت کی جدوجہد سے دستبردار نہیں کرسکتا سردار عتیق

لندن… بھارت ظلم وستم سے کشمیریوں کو حق خودارادیت کی جدوجہد سے دستبردار نہیں کرسکتا سردار عتیق. کشمیر ی بھارت کے تمام اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود حق خودارادیت کا پیدائشی حق لیکر رہیں گے.
لندن(کشمیرلنک)آل جموںوکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ بھارتی افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی شدید پامالیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ظلم وستم سے کشمیریوں کو حق خودارادیت کی جدوجہد سے دستبردار نہیں کرسکتا اور یہ کہ کشمیر ی بھارت کے تمام اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود حق خودارادیت کا پیدائشی حق لیکر رہیں گے مسلم کانفرنس دنیا بھر میں کشمیری کے حقوق کی آواز بلند کرتی رہے گی ،انہوں نے کہا کہ عالمی ضمیر کو جگانے کے لیے ہر بین الاقوامی فورم پر متحرک سفارتی کار ی کی جائے۔ان خیالات کا اظہارگزشتہ روز سابق ممبر کشمیر کونسل چوہدری محمد خان کی طرف سے دئیے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ تارکین وطن بھی آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کی سوچ اور فکر کو پروان چڑھانے کیلئے کردارادا کریں ،مسلم کانفرنس کے لاکھوں کارکنان مقبوضہ کشمیر کے کشمیری بھائیوں کی پشت پر کھڑے ہیں اور جان کی بازی لگانے سے بھی گریز نہیں کر یں گے ۔ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں امن ایک خواب ہے ،امریکہ کی بھارت کو خطے میں ایک بڑی طاقت کے طورپر سامنے لانے کی کوشش سے خطے کا امن خطرے میں پڑسکتا ہے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل بغیر خطے کا امن ناگزیر ہے ،پاکستان اور بھارت آپس میں تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کرے بلکہ اسکے لئے لازم ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی کو رکوائے ۔کیونکہ کشمیر کا حل جنگی نہیں بلکہ مذاکرت میں ہے اور کشمیری عوام کی مرضی و منشاء کے مطابق ہی ممکن ہو سکتا ہے۔ پوری عالمی دنیا میں نام نہاد اور جھوٹی جمہوریت کا دعویدار بھارت جو خود کو ایک سیکولر اور جمہوری ملک کہلاتا ہے اس کے ظالم اور نام نہاد جمہوری ملک میں نہ تو اپنی عوام معطمئن اور محفوظ ہے اور نہ ہی اُنکے بنیادی انسانی حقوق معاشرے میں محفوظ ہیں ،اگر بھارت کی 70سالہ سیاسی تاریخ کا سرسری طور پر جائزہ لیا جائے توبھارت تاریخ ستم ظریفی سے انتہائی بھیانک اور دل خراش واقعات سے بھرئی ہوئی ہے ،اگر دیکھا جائے تو بھارت تاریخی اعتبار سے ہمیشہ بیمار ذہینت کا حامل اور دہشتگرد ملک رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام اپنے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کررہے ہیں اور بھارت سے اپنے پیدائشی حق کا مطالبہ کررہے ہیں کشمیری عوام کی جاندار جدوجہد تحریک آزادی کشمیر اور وقت نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ تنازعہ کشمیر عالمی سطح پر انتہائی اہمیت اور عالمی برادری کی توجہ اپنے طرف مبذول کرانے میں خاطر خواہ کامیابی حاصل کر چکا ہے جس کی بنیادی وجہ ریاست جموںوکشمیر کے غیور عوام اور بہادر عوام نے قربانیوں کی لازوال تاریخ رقم کی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی انتہاء پسند عوام اور حکومت کو مطئمن رکھنے کے لیے بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو پھانسی کی سزا سنائی جاتی ہے جس کی ہم بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔عالمی برادری ہوش کے ناخن لیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے اندر ہونے والے ظلم وستم کا نوٹس لیں بھارتی افواج نے کشمیر میں ہزاروں بے گنا کشمیریوں کو شہید کیا لیکن عالمی برادری انسانی حقوق کی تنظیموں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی ۔انہوں نے کہا افغانستان کی بگڑی ہوئی صورتحال دہشتگردی کے معاملات نے مزید پیچیدہ کردیا ہے ،اقتصادی تعاون اور علاقائی موصلاتی رشتوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ افغانستان کے استحکام پر بھی زیادہ توجہ کی ضرورت ہے ۔جنوبی ایشیاء اس وقت بہت سے تنازعات اور بحرانوں کاشکار اور معقول حل طلب سیاسی جغرافیائی مسائل کی وجہ سے خطے کا امن دائو پر لگ چکا ہے۔اس موقع پر مسلم کانفرنس کے مرکزی ڈپٹی چیف آرگنائزر سردار عثمان علی خان ،سابق ممبر کشمیر کونسل چوہدری محمد خان ،سید اظہر گیلانی،جاوید عباسی ،سردار امجد عباسی ،راجہ اسحاق ،راجہ اویس ، ،مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر چوہدری محمد بشیر رٹوی ،جنرل سیکرٹری ملک شبیر ،جنرل سیکرٹری لوٹن پروفیسر محمد ممتاز بٹ ،نائب صدر سردار سہراب خان ،وائس چیئرمین آل جموںوکشمیر مسلم کانفرنس پبلسٹی بورڈ برائے اووسیز چوہدری زیارت حسین ،چوہدری اشفاق علی ،ممبر مجلس عاملہ شیخ سرفراز ،اعجاز کالا ،ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں