سونی ایکسپیریا ایکس اے 2 پلس اسمارٹ فون لانچ‎

سونی ایکسپیریا ایکس اے 2 پلس اسمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا ہے۔اسمارٹ فون میں 6 انچ ڈسپلے ، گوریلا گلاس پروٹیکشن ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم اور قالکوم اسنیپ ڈریگن 630 پروسیسر دیا گیا ہے۔فون کو 4 جی بی اور 6 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی اور 64 جی بی اسٹوریج کے آپشن میں پیش کیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 400 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر آٹوفوکس کے ساتھ 23 میگا پکسل کا کیمرہ اور فرنٹ پر 8 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے ۔ بیک کیمرے میں فور کے ویڈیو ریکارڈنگ سپورٹ بھی دی گئی ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3580 ملی ایمپیئر آورز کی ہے اور اس میں کوئیک چارج سپورٹ بھی شامل ہے۔اسمارٹ فون کو کالے ، سلور ، سنہرے اور سبز رنگ میں متعارف کرایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں