ترسیلی نظام میں خرابی ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بجلی کا بریک ڈائون فنی خرابی کیوں پیدا ہوئی انکوائری شروع ،ترجمان پاور ڈویژن

بجلی فراہم کرنے والے سپلائی سسٹم میں فنی خرابی کے باعث لاہور سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے اکثر علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کے بجلی سپلائی کرنے والے ترسیلی نظام میں فنی خرابی پیدا ہونے اور بجلی کے بریک ڈان کی وجہ سے لاہور، ملتان،وہاڑی، چشتیاں، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، لکشمی چوک، رحیم یار خان، ساہیوال، قصور، شیخوپورہ، ننکانہ، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا سمیت خیبرپختونخوا کے اکثر شہروں میں بجلی بند ہو گئی۔ ٹرانسمیشن سسٹم ٹرپ کرنے سے تربیلا، منگلا اور غازی بروتھا کی سپلائی لائنز بھی ٹرپ کر گئیں جب کہ سندھ اور بلوچستان کو ٹرانسمیشن نظام میں لگائے گئے پروٹیکشن سسٹم نے بجلی کے بریک ڈائون سے بچا لیا۔پاور ڈویژن کے ترجمان کے مطابق فنی خرابی کے باعث گدو، مظفر گڑھ، ملتان اور خیبرپختونخوا کے پاور پلانٹس متاثر ہوئے۔ تاہم تربیلا، منگلا اور غازی بروتھا پاور پلانٹس سے بجلی کی سپلائی بحال کر دی گئی جبکہ مظفر گڑھ گدو پاور پلانٹس کے کچھ پاور ہائوس سے بجلی کی فراہمی شروع کر دی گئی۔پاور ڈویژن کے ترجمان نے کہ فنی خرابی کیوں پیدا ہوئی اس کی انکوائری شروع کر دی گئی ہے جب کہ جلد بجلی بحال کر دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں