کشمیر کے کونے کونے میں معصوموں کا لہو بہایا جارہا ہے محمد یاسین ملک

سری نگر جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک نے ایک وفد کے ہمراہ فیاض احمدحمال اور عادل احمد کے گھر پہنچ کر غمزدہ لواحقین کے ساتھ تعزیت پرسی کی۔اس موقع پر فرنٹ چیئرمین نے کہا کہ کشمیر کے کونے کونے میں معصوموں کا لہو بہایا جارہا ہے اور دنیا میں کوئی بھی نہیں جو اس قتل عام کا نوٹس لے اور اسے روکنے کی سعی کرے۔کے پی آئی کے مطابق اس دوران وفد نے مرحوم غلام نبی ساکن خواجہ بازارکے لواحقین کے ساتھ تعزیت پرسی کی۔ غلام نبی منگل کوہی وفات پاگئے اور لبریشن فرنٹ قائدین نے ان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ مرحوم ایک جوان سال اسیر مومن نبی کے والد تھے جو ایک برس سے زائد عرصے سے جموں کے کورٹ بلوال جیل میںمقید ہیں ۔ فرنٹ چیئرمین نے انٹرنیشنل ریڈ کراس اور دوسری عالمی انسانی حقوق تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ اس اسیر بچے کی حالت زار کا نوٹس لیں اور اسے رہائی دلانے کیلئے اپنا اثر رسوخ استعمال کریں۔لبریشن فرنٹ چیئرمین نے ایڈوکیٹ شبیر احمد بخاری کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک معروف وکیل کو پولیس بلا کر گرفتار کرچکی ہے جو ہر لحاظ سے قابل مذمت ہے۔ فرنٹ چیئرمین نے گریٹر کشمیر سے وابستہ الطاف احمد بابا کی والدہ اور فوٹو جرنلسٹ بلال بہادر کی والدہ کے انتقال پر بھی گہرے رنج کااظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں