پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آیا یا نہیں ؟ اعلان ہو گیا

کراچی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان نے حتمی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے جس کے بعد کل پہلا روزہ ہو گا ۔
تفصیلات کے مطابق مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس کراچی میں ہوا جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں قائم زونل کمیٹیوں سے چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہوئیں جس کے بعد حتمی اعلان کر دیا گیاہے ۔ مفتی منیب الرحما ن کا کہناتھا کہ رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے تاہم کل پہلا روزہ ہو گا ۔نجی ٹی وی کا کہناہے کہ لوئر دیر کے علاقے میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی جہاں لوگوں نے اپنی آنکھوں سے چاند کو دیکھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.