بینک دولت پاکستان یکم رمضان المبارک 1439 ہجری کو عوام سے لین دین کے لیے بند رہے گا

بینک دولت پاکستان یکم رمضان المبارک 1439 ہجری کو عوام سے لین دین کے لیے بند رہے گا کیونکہ اس دن کو زکوٰة کی کٹوتی کے لیے ”بینک تعطیل” قرار دیا گیا ہے۔لہٰذا تمام بینکس/ترقیاتی مالی ادارے/ مائیکروفنانس بینکس یکم رمضان المبارک 1439 ہجری کو عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے۔ تاہم تمام بینکوں/ترقیاتی مالی اداروں/ مائیکروفنانس بینکوں کے ملازمین بینک تعطیل پر دفتر میں حاضر ہوں گے اور اسے معمول کا ورکنگ ڈے سمجھا جائے گا تاہم بینکس/ترقیاتی مالی ادارے/ مائیکروفنانس بینکس عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.