رمضان کے بعد سپر باکسنگ لیگ کیلئے بڑا اعلان ہوگا کھیل کے زریعے پاک بھارتعلقا ت بہتر ہو سکتے ہیں،عامر خان

لاہور پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہناہیکہ رمضان کے بعد سپر باکسنگ لیگ کیلئے بڑا اعلان ہوگا جس میں پاکستانی کھلاڑی شرکت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپورٹس کا مطلب امن ہے ، کھیل کے زریعے پاک بھارتعلقا ت بہتر ہو سکتے ہیں ۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے لاہور میں داتا دربار پر حاضری دی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ جب بھی لاہور آتا ہوں تو داتا دربار پر حاضری دیتا ہوں۔باکسر نے بتایا کہ ان کی اگلی فائٹ اب ستمبر میں ہوگی۔عامر خان نے باکسنگ کے ذریعے پاک بھارت تعلقات کو بہتر بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس کا مطلب امن ہے، اس سے پاک بھارت تعلقات بہتر ہوسکتے ہیں، باکسنگ رنگ دونوں ملکوں کے کھلاڑیوں کو یکجا کرسکتی ہے۔انہوں نے بتایاکہ رمضان کے بعد سپر باکسنگ لیگ کیلئے بڑا اعلان ہوگا، لیگ میں پاکستانی کھلاڑی شرکت کریں گے جب کہ آئندہ بھارتی کھلاڑی بھی شاید لیگ کا حصہ ہوں۔عامر خان کا کہنا تھا کہ ان کے بھائی ہارون خان اب پاکستان میں باکسنگ کھلاڑیوں کی کوچنگ کریں گے۔ اس سے قبل پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر حاجی خالد محمود، سیکریٹری جنرل کرنل (ر)ناصر اعجاز کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں گفتگو کے دوران پا کستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں باکسنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، میری اکیڈمی کے دروازے تمام لوگوں کے لیے کھلے ہیں۔پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے ساتھ پاکستان میں باکسنگ کے مسائل جلد حل کرنے پر اتفاق ہوا ہے، سیکریٹری اسپورٹس پنجاب سے بات ہوئی جس میں پورے صوبے میں رنگ بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم دنیا کی بہترین ٹیموں میÚ

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.