گھبرانے والا نہیں ، دھرنے کے کرداروں کے نام لوں گا، نواز شریف

سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے تاحیات قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ کہ ہمارے خلاف دھرنے دلوائے گئے تاہم میں گھبرانے والا نہیں ہوں وقت آنے پر کرداروں کے نام لوں گا، پی ٹی آئی گندی زبان والی جماعت ہے، یہ ایک پگڑی اچھال پارٹی ہے، جس کا نہ تو کوئی کردار ہے اور نہ ہی نظریہ ،ا مپائر کی انگلی کی طرف دیکھنے والی جماعت ہے ۔احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران نواز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی گندی زبان والی جماعت ہے، یہ ایک پگڑی اچھال پارٹی ہے، جس کا نہ تو کوئی کردار ہے اور نہ ہی نظریہ ہے ۔ یہ امپائر کی انگلی کی طرف دیکھنے والی پارٹی ہے، اس کا عوام کے ووٹ کو عزت دو پر اعتبار نہیں۔ انہوں نے صرف تنقید کی یہ دھرنے دو جماعت ہے، خیبر پختونخوا میں ان کو موقع ملا اب وہاں نیا کے بجائے پرانا پاکستان نظر آتا ہے، خیبر پختونخوا میں کوئی کام نہیں ہوا، میرا نہیں خیال کہ کوئی خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف دھرنے دلوائے گئے، ان دھرنوں میں بڑے بڑے کردار ہیں، ان دھرنوں میں ایک عمران خان ، طاہرالقادری اور کچھ اور کردار ہیں، گھبرانے والا نہیں ہوں وقت آنے پر کرداروں کے نام لوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں