جنیوا میں نیلے رنگ کا نایاب ہیرا 6.7ملین ڈالر میں نیلام ہو گیا ۔

جنیوا جنیوا میں نیلے رنگ کا نایاب ہیرا 6.7ملین ڈالر میں نیلام ہو گیا ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنیوا میں 6.16قیراط وزنی نیلے رنگ کا نایاب ہیرا6.7ملین ڈالر میں نیلا م کردیا گیا ۔ماہرین کے اندازے کے مطاق یہ ہیرا 3.69ملین ڈالر سے لے کر5.27ملین ڈالر میں فروخت ہوسکتا تھا تاہم یہ امید سے زیادہ قیمت پر نیلام ہوا ۔فرنیس بلیو ڈائمنڈ نامی یہ نایاب شاہکار اسپین کی ملکہ الزبتھ فرنیس میں تحفہ میں دیا گیا جس کے بعد انہوں نے یہ ہیرا اپنے بیٹھے فلیپ کو وراثت میں دے دیا تاہم اب یہ ہیرا ہانگ کانگ،لندن،نیو یارک،سنگاپوراور تائی پے میں نمائش کے لئے پیش کئے جانے کے بعد جنیوا میں فروخت کردیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں