نواز شریف پر بھارت رقم منتقلی کا الزام: چیئرمین نیب 22 مئی کو دوبارہ کمیٹی میں طلب

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے گزشتہ روز رکن قومی اسمبلی رانا حیات کی جانب سے اٹھائے گئے نکتہ اعتراض کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نیب کو آج کے لیے طلب کیا تھا۔ نیب آفس کی جانب سے قومی اسمبلی کو آگاہ کیا گیا کہ چیئرمین نیب نے آج کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کرلی ہے۔چیئرمین نیب کی جانب سے جواب دیا گیا ہے کہ کمیٹی میں پیش ہونے کا نوٹس آج صبح موصول ہوا، پہلے سے میٹنگز اور مصروفیات کا شیڈول طے تھا لہٰذا کمیٹی میں پیش ہونے کے لیے مناسب وقت دیا جائے۔کمیٹی کی جانب سے جمعہ کو طلب کیے جانے پر نیب افسران نے کمیٹی سے درخواست کی کہ چیئرمین نیب کو جمعہ کی بجائے آئندہ ہفتے میں طلب کیا جائے جس پر چوہدری اشرف نے ارکان سے رائے مشورہ شروع کردیا جس دوران بعض ارکان نے چیئرمین نیب کو منگل کے روز بلانے کا مشورہ دیا، اس پر چیئرمین کمیٹی چوہدری اشرف نے قومی احتساب بیورو کے چیئرمین کو 22 مئی کو طلب کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.