چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

رمضان المبارک 1439 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت ہو گا۔

مرکزی رویت ِ ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہو گا جب کہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائیہیڈ کوارٹرز میں ہوں گے جہاں چاند کی رویت کے حوالے سے شہادتیں جمع کرنے کے لیے کنٹرول روم بھی قائم کر دیے گئے ہیں۔چاند کی رویت کا شرعی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھ کر کریں گے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان کے چاند کی پیدائش 15 مئی کو شام 4 بجکر 49 منٹ پر ہو چکی ہے۔ آج کراچی میں غروب آفتاب 7 بجکر 10 منٹ پر ہو گا۔ چاند غروب آفتاب کے بعد 61 منٹ تک آسمان پر موجود رہے گا۔ رات 8 بجکر 11 منٹ پر یکم رمضان کا چاند غروب ہو جائے گا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں مطلع صاف ہونے کے باعث چاند دکھائی دینے کا قوی امکان ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.