کس ملک میں روزہ کتنے گھنٹوں کا ہوگا …!

کراچی پاکستان سمیت دنیا بھرمیں رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اور دنیا کے مختلف ممالک میں روزے کا دورانیہ مختلف ہوتا ہے۔ دنیا کے کسی ملک میں روزہ اکیس گھنٹے سے زائد ہوگا تو کسی ملک میں روزے کا دورانیہ ساڑھے گیارہ گھنٹے کا ہوگا۔دنیا میں طویل ترین روزہ گرین لینڈ کے مسلمان رکھیں گے جس کا دورانیہ اکیس گھنٹے دو منٹ ہوگا۔ آئس لینڈ میں اکیس گھنٹے، فن لینڈ میں انیس گھنٹے چھپن منٹ، ناروے اور سوئیڈن میں انیس گھنٹے طویل روزہ ہوگا۔روس، جرمنی، آئرلینڈ، برطانیہ، بیلجیئم اور دیگر یورپی ملکوں میں روزہ اٹھارہ گھنٹے کا ہوگا جبکہ کینیڈا میں سترہ گھنٹے چوبیس منٹ اور امریکا میں سولہ گھنٹے انتیس منٹ کے بعد روزہ افطار کیا جائے گا۔ایران میں سولہ گھنٹے چار منٹ، افغانستان میں پندرہ گھنٹے اکیاون منٹ، بھارت میں پندرہ گھنٹے دو منٹ اور پاکستان میں پندرہ گھنٹے کا روزہ ہوگا۔سعودی عرب میں چودہ گھنٹے اکتالیس منٹ، انڈونیشیا میں تیرہ گھنٹے دو منٹ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں گیارہ گھنٹے چالیس منٹ سے زائد دورانیے کا روزہ ہوگا تاہم سب سے کم دورانیے کا روزہ ارجنٹائن میں ہوگا جہاں
روزے کا دورانیہ میں گیارہ گھنٹے بتیس منٹ ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.