انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے 12 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، کونسے کھلاڑی شامل کئے گئے؟

انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے 12 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

انگلش ٹیم کی کپتانی جو روٹ کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جیمز اینڈرسن، جونی بیرسٹو، ڈوم بیس، سٹورٹ براڈ، جوس بٹلر، الیسٹر کک، ڈیوڈ ملان، بین سٹوکس، مارک سٹون مین، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں۔نگلینڈ کے قومی سلیکٹر ایڈ سمتھ نے 33 سالہ الیسٹر کک پر خوب اعتماد کا اظہار کیا ہے جو نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں شدید مشکلات کا شکار رہے تھے ۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میچوں کی 4 اننگز میں صرف 23 رنز بنائے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.