مقبوضہ کشمیر میں دو پراسرار بم دھماکوں میں5 افرادزخمی ہو گئے

پونیو کولگام میں فورسز نے چھاپوں کے دوران9 نوجوانوںکوگرفتار کر لیا
کپواڑہ کا اعجاز احمد بٹ پی ایس اے کے تحت کوٹ بھلوال جیل منتقل

سری نگر مقبوضہ کشمیر میں دو پراسرار بم دھماکوں میں5 افرادزخمی ہو گئے ۔گنائی محلہ صورہ میں فاروق احمد میر نامی شہری کے گھر میں پراسرار دھماکہ میں 5 افراد شدید زخمی ہوئے۔زخمیوں کی شناخت فاروق احمد میر ،اس کی اہلیہ سلیمہ بیگم،6سالہ زوبیہ دختر مدثر احمد میر،11سالہ فیضان ولد گوہر احمد میر،6 سالہ زونورہ دختر مدثر احمد میرکے بطور ہوئی ہے۔ ادھر اونتی پورہ میںایک پر اسرار دھماکہ سے راہ چلتی کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کوئی گرینیڈ دھماکہ نہیں تھا بلکہ گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے دھماکہ ہوا ۔ ادھر رٹھسونہ ترال گائوں کے بونہ محلہ ک کو بھارتی فوج نے محاصرے میں لے لیا۔اس دوران فورسز نے گائوں کی طرف جانے والے تما م راستوں کو سیل کر کے گھر گھر تلاشیوں کا آغاز کیا ۔ پونیو کولگام میں فورسز نے چھاپوں کے دوران9 نوجوانوںکوگرفتار کر لیا ہے۔پو نیو کولگام میں دوران شب لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے پو لیس وفورسز اہلکاروں کی بھاری جمعیت علاقہ میں داخل ہو ئی ۔، فوجی اہلکار چن چن کر بعض رہائشی مکانوں میں داخل ہوئے اور نوجوانوں کی گرفتاریاں عمل میں لانے کا آغاز کیا۔اس موقعے پر فوج نے9 نوجوانوں کو حراست میں لیا ۔گرفتار شدہ گان میں ماجد کھانڈ ے ، باسط کھانڈے، فردوس نجار، روف صدیقی، لطیف بٹ ، ارشد بٹ، عامر فیاض اور اشفاق بٹ کے علاوہ دو سرے علاقہ سے آ یا ہوا ایک مہمان بھی شامل ہے۔ کپواڑہ میں اعجاز احمد بٹ نامی نوجوان کو گرفتاری کے بعد پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کوٹ بھلوال جیل منتقل کر دیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں