،سجادہ نشین درگاہ بساہاں شریف پیر علی رضا بخاری نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری آزادی کشمیر اور افواج پاکستان کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا

ممبر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی ،سجادہ نشین درگاہ بساہاں شریف پیر علی رضا بخاری نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی ، فاتحہ خوانی کی اس موقع پر عالم اسلام ، استحکام پاکستاں ،آزادی کشمیر اور افواج پاکستان کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا کی۔ پیر علی رضا بخاری نے اپنے دورہ کراچی کا آخری دن مصروف ترین گزارا پیر علی رضا بخاری کے دورہ کے دوران آئی جی سندھ کے حکمْ پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے انہوں نے نظام مصطفے پارٹی کے زیر اہتمام ختم نبوت کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی فلاع صرف اور صرف اتباع رسول اور عشق رسول میں ہے اب قیامت تک کائنات کے لئے سراپا رحمت ہیں۔ انہوں نے کہا اب وقت آگیا ہے ہم عشق محمدﷺ کی لڑی میں جڑ کر ایک ہو جائیں اور ابدی کامیابی سے ہمکنار ہوں اور امت کو درپیش مسائل سے نکالیں۔سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر اسمبلء ختم نبوت بل کی منظوری پر مبارکباد کی مستحق ہے خاص طور پروزیر اعظم راجہ فاروق حیدر ، پیر علی رضا بخاری و تمام ممبران اسمبلی کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ کانفرنس سے علامہ شبیر احمد قاضی ،الحاج رفیع نقشبندی ، مولانا ظہور احمد سعیدی ، مولانا محمد قاسم جلالی ،علامہ نجم مصطفائی،مولانا ساجد لغاری،علامہ عبدالغفار سعیدی ،مونا شاہد الدین اشرفی،غلام حسین پیرزادہ ، مفتی علی الحسنین بخاری و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔قبل ازیں پیر علی رضا بخاری نے قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی ، فاتحہ خوانی کی اس موقع پر عالم اسلام ، استحکام پاکستاں ،آزادی کشمیر اور افواج پاکستان کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا کروائی گئی انہوں نے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح، لیاقت علی خان ، سردار عبد الرب نشتر ،رعنا لیاقت علی خان و دیگر مقبروں پر بھی فاتحہ خوانی کی پیر علی رضا بخاری نے جناح میوزیم کا دورہ بھی کیا اس موقع پر انہیں بریفنگ بھی دی گئی پیر علی رضا بخاری نے استانہ عالیہ نقشبندیہ سیفیہ پر تقریب استقبالیہ میں شرکت کی اور علامہ مفتی سید احمد علی شاہ ترمذی سیفی اور صاحبزادہ عبد الحق شاہ سے ملاقات بھی کی ۔پیر علی رضا بخاری نے المصطفے میڈیکل سینٹر کا افتتاح بھی کیا اس موقع پر انہوں حاجی حنیف طیب اور صاحبزادہ احمد رضا طیب کی زیر سرپرستی قائم المصطفی ٹرسٹ کے منصوبہ جات کو سراہا اور بانی کو خراج تحسین پیش کیا پیرعلی رضا بخاری نے جماعت اہلسنت پاکستاں کے مرکزی دفتر کابھی دورہ کیا اور اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ میں شرکت کی، علامہ سید شاہ عبدالحق قادری امیر جماعت اہلسنت نے پیر علی رضا بخاری کی ختم نبوت پر خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر مفتی ناصر خان ترابی ، علامہ الطاف قادری ، علامہ عبد لحفیظ ، مولانا سید رفیق شاہ ، قاضی غلام شبیر ، مفتی عبد الصمد و دیگر نے بھی خطاب کیا دریں اثناپیر علی رضا بخاری نے دعوت اسلامی کے عالمی مرکز فیضان مدینہ کا بھی دورہ کیا اس موقع پر ختم نبوت بل کی منظوری پر پیر علی رضا بخاری کے کلیدی کردار کو خراج تحسین پیش کیا گیا اس موقع پر دعوت اسلامی کی کارکردگی کے حوالہ سے پیر علی رضا بخاری کو خصوصی بریفنگ دی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں