فیض آباد دھرنا کیس: خادم رضوی، دیگر کے خلاف کارروائی روک دی گئی

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پراسیکیوشن کی استدعا پر فیض آباد دھرنا کیس کے ملزمان خادم حسین رضوی اور دیگر دھرنا قائدین کے خلاف 3 مقدمات کو داخل دفتر کرتے ہوئے مزید کارروائی روک دی۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے مذکورہ کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی، جس میں کہا گیا کہ مقدمات کی نئے سرے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد دوبارہ چالان جمع کروایا جائے گا۔پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ نیا چالان جمع کرائے جانے تک کیس کی سماعت نہ کی جائے۔جس پر عدالت نے پراسیکیوٹر کی استدعا منظور کرتے ہوئے مقدمات پر مزید کارروائی روک دی اور بعدازاں سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.