شاہد آفریدی نے اپنی زندگی پر فلم کی خواہش ظاہر کردی

کرکٹ سپر سٹار شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں ان کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان کا کردار بالی ووڈ سپرسٹار عامر خان ادا کریں۔سابق پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے اپنی زندگی پر فلم کی خواہش ظاہر کردی ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر ان کی زندگی پر فلم بنائی گئی تو وہ چاہتے ہیں کہ ان کا کردار بھارتی فنکار عامر خان ادا کریں۔انہوں نے بتایا کہ انہیں ہالی ووڈ فلم گلیڈی ایٹر بہت پسند ہے، جبکہ وہ چکن بریانی شوق سے کھاتے ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمر اکمل نہ صرف بہترین کھلاڑی ہیں بلکہ بہت اچھے ڈانسر بھی ہیں۔شاہد آفریدی نے بتایا کہ بال ٹیمپرنگ ان کی زندگی کا سب سے شرمناک واقعہ تھا۔ یاد رہے کہ 2010 میں شاہد آفریدی پر بال ٹیمپرنگ کا الزام ثابت ہونے کے جرم میں دوسال کی پابندی لگا دی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں