اسرائیلی فوج فلسطینیوں پر براہ راست فائرنگ سے اجتناب کرے، اقوام متحدہ

نیویارک:اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج فلسطینیوں پر براہ راست فائرنگ سے اجتناب کرے۔مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی پر بین الاقوامی برادری کی مذمتوں کا سلسلہ جاری ہے۔اقوام متحدہ نے بھی فلسطینیوں کی شہادتوں پرتشویش کا اظہار کیا،سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کا کہنا ہے اسرائیلی فوج براہ راست فائرنگ سے اجتناب کرے۔ کویت نے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے اور اسرائیلی فوج کے مظالم کی تحقیقات کا مطالبہ کیا،جسے امریکا نے ویٹوکا حق کا استعمال کرتے ہوئے قرارداد کو روک دیا۔
یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موغرینی نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تمام فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں ۔حماس کے رہنما ءکا کہنا تھا کہ امریکی اقدام سراسر ناانصافی اور سنگین غلطی ہے،ہمارے لوگ مررہے ہیں انہیں خون میں نہلایا جارہا ہے۔ترکی نے احتجاجا امریکا اور اسرائیل سے اپنے سفیر واپس بلالئے،جنوبی افریقا نے بھی اسرائیل سے اپنا سفیر بلالیا۔
فرانس اور جرمنی میں فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کیا گیا اردن میں امریکی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی اقدام قابل مذمت ہےجبکہ لبنان میں بھی فلسطینی سڑکوں پر نکلے اور غم وغصے کا اظہارکیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں