غزہ: اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے 58 فلسطینیوں کی تدفین، مزید مظاہروں کی تیاری

غزہ میں پیر کو اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے 58 فلسطینیوں کی تدفین کا عمل جاری ہے۔ پیر کا خون ریز دن سنہ 2014 کی جنگ کے بعد سب سے زیادہ پرتشدد دن تھا۔ہلاک ہونے والوں کی تدفین اسرائیل کے قیام کی 70ویں سالگرہ پر ہو رہی ہے۔ یہ وہ دن ہے جسے فلسطینی ‘نکبہ’ قرار دیتے ہیں، جس کا مطلب ہے تباہی۔ اسرائیل کے قیام کے بعد بڑی تعداد میں فلسطینی اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے تھے۔غزہ کے مرکزی ہسپتال شفا میں پیر کے روز زخمی ہونے والے افراد کو خون کا عطیہ دینے کے لیے قطاروں میں لوگ کھڑے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں