بلیک بیری کی ٹو 7 جون کو پیش ہوگا

بلیک بیری کمپنی کی ٹو اسمارٹ فون 7 جون کو پیش کرنے جا رہی ہے۔ فون سے متعلق تفصیلات کمپنی نے جاری کر دی ہیں جس کے مطابق کی ٹو اسمارٹ فون میں 4.5 انچ ڈسپلے اور اسنیپ ڈریگن 660 پراسیسر دیا جائے گا۔ فون میں 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا جسے ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 128 جی بی تک بڑھایا جاسکے گا۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 12 میگا پکسل اور 8 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے دیے جائیں گے۔فون اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرے گا۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3360 ملی ایمپیئر آورز کی ہونے کا امکان ہے۔ فون میں کی ون کے طرز کے کی بورڈ کو شامل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ کمپنی نے پچھلے سال بلیک بیری کی ون اسمارٹ فون متعارف کرایا تھا جو کہ اینڈرائڈ اسمارٹ فون تھا تاہم اس میں بلیک بیری فزیکل کی بورڈ کو جگہ دی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.