سیرین فینی بلاک چین اسمارٹ فون لانچ

سوئزرلینڈ کی کمپنی سیرین کی جانب سے بلاک چین اسمارٹ فون فینی لانچ کردیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 6 انچ ڈسپلے ، اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر ، 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 12 میگاپکسل کا بیک کیمرہ اور 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپیئر آورز کی ہے اور کمپنی کے دعوے کے مطابق اسے دو گھنٹے میں مکمل چارج کیا جاسکتا ہے۔ فون میں کولڈ اسٹوریج والٹ کو جگہ دی گئی ہے جو کہ مختلف کرپٹوکرنسیز اور ٹوکن کو سپورٹ کر سکتا ہے۔اسمارٹ فون کی قیمت 999 ڈالر ہے اور اسے دس فیصد ڈسکاؤنٹ کے ساتھ پری آرڈر کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں