فلم ’فینی خان‘ میں ایشوریا کی پہلی جھلک

بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کی فلم ’فینی خان‘ میں ان کے کردار کی پہلی جھلک نے سب کو دیوانہ کردیا ہے۔ایشوریا رائے بچن کی فلم ’فینی خان‘ ان کے سابقہ قریبی دوست سلمان خان کی ’ریس 3‘ کے ساتھ نمائش کے لیے پیش کی جانی ہے۔ فلم کی شوٹنگ بھی زور و شور سے جاری ہے اور اس فلم میں ان کے ساتھ انیل کپور بھی جلوہ گر ہوں گے۔فلم ’فینی خان‘ میں ایشوریا رائے بچن کے کردار کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر شیئرکی گئی جس نے ایک بار پھر سب کو دیوانہ کردیا ہے۔مداحوں کی جانب سے ایشوریا کی پہلی جھلک کو بے حد پسند کیا جارہا ہے اور تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابقہ حسینہ عالم بے حد خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں