احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کی جائیداد ضبطگی کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی

اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد ضبطگی کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 7 فروری کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کی جائیداد ضبطگی سے متعلق چیئرمن نیب کے فیصلےکی توثیق کی تھی۔تاہم سابق وفاقی وزیرخزانہ نے اس فیصلے کو چیلنج کردیا تھا۔آج فیصلہ سناتے ہوئے احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے تمام اعتراضات مسترد کرتے ہوئے فیصلہ سنایا کہ جائیداد ضبطگی کا فیصلہ یہ تھا کہ جائیداد فروخت نہ کی جائے۔جج محمد بشیر کا مزید کہنا تھا کہ عدالت کا وہ فیصلہ برقرار رہے گا، جائیداد فروخت نہیں کی جا سکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں