سام سنگ گلیکسی ایس 9 میں متوقع طور پر 3 ڈی ایموجی فیچر شامل

نت نئے فیچرز کے ساتھ اسمارٹ فون متعارف کروانے کی دوڑ جاری ہے، ایسے میں سام سنگ نے بھی اپنے نئے ماڈل گلیکسی ایس 9 کو نئے اضافی فیچرز کے ساتھ متعارف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سام سنگ کے پچھلے ماڈلز ایس 8 اور گلیکسی ایس 8 کی نسبت گلیکسی ایس 9 میں نئے فیچز شامل کیے جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق گلیکسی ایس 9 میں اینیموجی اسٹائل 3 ڈی ایموجی کا فیچر بھی شامل ہے جو صارفین کے چہرے کے تاثرات تک کو نقل کرسکتا ہے۔اینیموجی اسٹائل 3 ڈی ایموجی فیچر آئی فون ایکس کا سب سے مہنگا فیچر تصور کیا جاتا ہے جسے اب سام سنگ بھی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اپنے فون میں شامل کر رہا ہے۔گلیکسی ایس 9 میں دو اسٹیرو اسپیکرز کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی، جن میں سے ایک سیٹ کے اوپر ہوگا جبکہ دوسرا نچلے حصے میں نصب ہوگا تاکہ گیمز، گانے اور ویڈیو دیکھنے کے درمیان کوئی مشکل پیش نہ آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں