مشتاق منہاس کو پی پی قیادت کے خلاف بیان بازی کی بھاری قیمت چکانا پڑے گئی،سردار ضیا ء القمر

باغ (کشمیر لنک نیوز)پیپلز یوتھ آرگنائزیشن آزادکشمیر کے چیئرمین سردار ضیاء القمر نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے وزیر اطلاعات مشتاق منہاس کو پیپلز پارٹی کے قائدین کے خلاف نازیبا الفاظ میں بیان بازی کی عنقریب قیمت چکانی پڑے گی جب تمام ثبوتوں کے ساتھ وزیر موصوف کی کرپشن، فراڈ اور لینڈ مافیا کے ذریعے بنائی گئی دولت اور کالے دھن کو منظرعام پر لایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بینظیر پیلس میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے آزادکشمیر بھر سے آئے ہوئے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سردار ضیاء القمر نے کہا ہے کہ 2016ء کے انتخابات میں دولت کی چمک اور دھاندلی کے ذ ریعے مشتاق منہاس حادثاتی طور پر اسمبلی پہنچ گیا تھا اور پھر خوشامد اور چاپلوسی سے وزیر بھی بن گیا تھا تو اُسے ماضی نہیں بھولنا چاہیے تھا اور اوقات میں رہ کر سیاست کرنی چاہیے تھی لیکن پاکستان کے نااہل وزیراعظم نوازشریف اور اُس کی نااہل ٹیم پرویز رشید اور مریم نواز کی خوشامد میں کس قدر مغلوب ہو چکا کہ سیاسی اقدار کو بالائے طاق رکھ کر سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور ممبر قومی اسمبلی فریال بی بی کے خلاف بہتان درازی میں سبقت لینے میں مصروف ہے۔ پیپلز یوتھ آرگنائزیشن آزادکشمیر کے چیئرمین نے مشتاق منہاس کے اندازِ سیاست اور بیانات اور رویے سے واضح ہو چکا ہے کہ وزیر موصوف ذہنی مریض بن چکے ہیں اور انہیں علاج کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مشتاق منہاس کو متنبہ کیا ہے کہ وہ پیپلزپارٹی کی قیادت کے خلاف لغو اور بے بنیاد بیانات سے باز آ جائیں اور اپنی اوقات میں رہیں۔ آسمان پر تھوکنے سے اپنا ہی منہ خراب ہوتا ہے۔ چیئرمین پی وائی او آزادکشمیر نے کہا ہے کہ ہم اُنہیں آخری وارننگ دیتے ہیں اس کے باوجود اگر وہ اپنے گھنائونے عمل سے باز نہ آئے تو پیپلز یوتھ آرگنائزیشن راست اقدام اٹھانے سے گریز نہیں کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں