وزراء اپنی زبانوں کو لگام دیں،ہمیں پول کھولنے پر مجبور نہ کیا جا ئے، چودھری یٰسین

اسلام آباد(کشمیر لنک نیوز) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ وزراء اپنی اوقات میں رہیں اوراپنی زبانوں کو لگام دیں ،اپنی حکومت کی ناکامیوں کو اپوزیشن پر تنقید کر کے چھپانے کی کوشش نہ کریں ،ہمیں اس بات کا علم ہے کہ کون کتنے پانی میں ہے ۔وہ آج یہاں مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں حکومت تمام شعبوں میں ناکام ہو چکی ہے ،اور وزرا ء اس ناکامی کو اپوزیشن پر تنقید کر کے چھپانے کی کوشش کر رہی ہے ،ہماری کوشش ہے کہ یہ سسٹم چلتا رہے لیکن حکومت کے وزرا ء خود چاہتے ہیں کہ اس سسٹم کو لپیٹ دیا جائے ،حکومت جب تک اپوزیشن کو دیوار کے ساتھ لگا نے کی پالیسی ترک نہیں کرے گی اس وقت تک معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے ۔انہوں نے کہا کہ وزرا ء جس زبان میں بات کر رہے ہیں ہم اس سے زیادہ سخت زبان میں بات کرنا جانتے ہیں ہمیں اس بات پر مجبور نہ کیا جا ہے وزرا ء اپنے گھناؤنے کرتوت چھپانے کیلئے اپوزیشن پر تنقید کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں