نیب نے نواز شریف کیخلاف 2 ضمنی ریفرنسز دائر کردیے

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف 2 ضمنی ریفرنسز دائر کردیے۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نیب کی جانب سے فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور العزیزیہ اسٹیل ملز سے متعلق ضمنی ریفرنسز دائر کیے گئے ہیں۔ نیب نے دونوں ضمنی ریفرنسز میں 8،8 نئے گواہ شامل کیے ہیں، دونوں ریفرنسز میں نواز شریف سمیت ان کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز بھی ملزم نامزد ہیں۔حسن اور حسین نواز کی آف شور کمپنیوں کی نئی تفصیلات بھی ضمنی ریفرنس کا حصہ ہیں۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے پاناما لیکس سے متعلق 28 جولائی کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے نواز شریف، ان کے بچوں اور داماد کے خلاف ایون فیلڈ، فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور العزیزیہ اسٹیل ملز سے متعلق تین ریفرنسز دائر کیے تھے۔اسی ضمن میں نیب کی جانب سے فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور العزیزیہ اسٹیل ملز میں ضمنی ریفرنسز دائر کیے گئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں