4,205

شادی کی مبارکباد دینے پر ویرات انوشکا کا شاہد آفریدی کو دلچسپ جواب

شادی کی مبارکباد دینے پر ویرات انوشکا کا شاہد آفریدی کو دلچسپ جواب

اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی پر دیگر خیر خواہوں کی طرح شاہد آفریدی نے بھی دونوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھاجس کے جواب میں نوبیاہتا جوڑے نے انہیں دلچسپ جواب دیا ہے۔11 دسمبر 2017 کو بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرمااور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوکر ’ویروشکا‘ بن گئے۔ اس موقع پر دونوں ستاروں کے لاکھوں چاہنے والوں نے انہیں نئی زندگی کے لیے ڈھیروں مبارکباد اور دعائیں دیں۔جہاں ان دونوں کی شادی پر تمام لوگ خوش تھے وہیں پاکستانی کرکٹ اسٹارز نے بھی اپنی خوشی کا اظہار کیا اور ٹوئٹر پر انہیں مبارکباد سے نوازا جن میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی شاہد آفریدی، عمر اکمل اور محمد عامر وغیرہ شامل ہیں۔شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر ویروشکا کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ آپ دونوں کی خوشیاں ہمیشہ قائم و دائم رہیں۔ جس کے جواب میں ویرات انوشکا نے بھی دوستی کا حق اداکرتے ہوئے شاہد آفریدی کا شکریہ اداکیا۔ویرات کوہلی نے ٹوئٹر پر شاہد آفریدی کو جواب دیتے ہوئے کہا ’شکریہ شاہد بھائی‘۔ جب کہ انوشکا شرما نے بھی ٹوئٹر پر شاہد آفریدی کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

شادی کی مبارکباد دینے پر ویرات انوشکا کا شاہد آفریدی کو دلچسپ جواب” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں