14

ختم نبوت سے متعلق تمام شقیں اور حلف ناموں کو اصل حالت میں بحال کیا جائے،درخواست گزاراسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن ایکٹ 2017 ائندہ سماعت تک معطل کردیا

اسلام آبادہائی کورٹ نے الیکشن ایکٹ 2017 آئندہ سماعت تک معطل کردیا ہے۔منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی سربراہی میں سنگل رکنی بنچ نے انتخابی اصلاحات بل کے ذریعے ختم نبوت سے متعلق شقوں میں ترمیم کے معاملہ کی سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے انتخابی اصلاحات بل کے ذریعے ختم نبوت کے متعلق شقوں میں ترمیم کے خلاف آئینی درخواست دائر کی گئی۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ ختم نبوت سے متعلق تمام شقیں اور حلف ناموں کو اصل حالت میں بحال کیا جائے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد تمام فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے الیکشن ایکٹ 2017 آئندہ سماعت تک معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔اس سے قبل تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے الیکشن اصلاحات ایکٹ 2017 کو چیلنج کیا تھا۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی نے انتخابی اصلاحات کے بل 2017 کی کثرت رائے سے منظوری دے دی ہے، بل میں اپوزیشن اورحکومت کی 40 سے زائد ترامیم شامل کی گئی، بل کی منظوری کے وقت تحریک انصاف کے ارکان نے اپنے مجوزہ نکات تسلیم نہ کیے جانے پر اجلاس سے واک آٹ کردیا تھا تاہم اسمبلی میں بل کو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں