30

بلوچستان میں بحالی امن کے لئے سیکورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی :شاہد خاقان عباسی

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان میں بحالی امن کے لئے صوبائی حکومت سے ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہے.ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے گورنر ہاوس کوئٹہ میں امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کااجلاس کی صدارت کے موقع پر کیا. اجلاس میں وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری،کمانڈرسدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ اوردیگرحکام بھی شریک تھے۔اجلاس میں وزیراعظم کو بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی گئی. اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان میں بحالی امن کے لئے سیکورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی .وفاقی حکومت صوبے میں بحالی امن کے لئے صوبائی حکومت سے ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہے۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری نے کہاکہ بلوچستان میں ماضی کی نسبت امن وامان کی صورتحال بہت بہتر ہے. صوبے میں دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے، رہے سہے عناصر کا خاتمہ کر کےصوبے کی عوام کو خوشیاں لوٹائیں گے۔اس سے قبل وزیراعظم شاہدخاقان عباسی گورنرہاوس پہنچے جہاں ان کو پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی. اجلاس سے قبل وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناللہ زہری کی ملاقات بھی ہوئی، ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال سمیت مختلف امورپربات چیت ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں