59

کپتان نے نوازشریف کی جنرل (ر)ضیاء الحق کے ساتھ گالف کھیلنے کی تصویرٹویٹ کردی

کپتان نے نوازشریف کی جنرل (ر)ضیاء الحق کے ساتھ گالف کھیلنے کی تصویرٹویٹ کردی، ضیاء کا منظورنظرتحریک انصاف کوجمہوریت پرلیکچردے رہاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مسلم لیگ ن کے صدرنوازشریف کی سابق صدرمملکت جنرل (ر)ضیاء الحق مرحوم کے ساتھ گالف کھیلنے کی تصویرسوشل میڈیاپرشیئرکردی۔عمران خان نے کہاکہ جنرل(ر) ضیاء الحق کا منظورنظرتحریک انصاف کوجمہوریت پرلیکچردے رہاہے۔نوازشریف کاجمہوریت پرلیکچردیناقیامت کی نشانی ہے،ضیاء کا منظورنظرتحریک انصاف کوجمہوریت پرلیکچردے رہاہے۔دوسری جانب سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت آج جاتی امراء رائیونڈ میں پارٹی کااعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس ہوا۔جس میں عمران خان کے قبل ازوقت انتخابات کے مطالبے کوجمہوریت کیخلاف قراردیاگیا۔اجلاس کے بعدوزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ قبل ازوقت انتخابات کی بات عمران خان نے کی۔ عمران خان کے علاوہ کسی پارٹی نے قبل ازوقت انتخابات کی بات نہیں کی۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے حکم کے تحت مردم شماری ہوچکی ہے لہذاقبل ازوقت انتخابات ہونہیں سکتے۔آئینی و قانونی طریقہ موجودہے کہ مردم شماری کے بعدانتخابات کیلئے آئینی ترمیم اور حلقہ بندیاں ضروری ہیں۔انہوں نے کہاکہ قبل ازوقت بات کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔سب جماعتیں مل بھی جائیں توقبل ازوقت انتخابات نہیں ہوسکتے۔مسلم لیگ ن ، پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی سب بھی مل جائیں توقبل ازوقت انتخابات نہیں ہوسکتے۔قبل ازوقت انتخابات سے آئینی بحران پیداہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں