ڈڈیال میں شبیر نامی شخص کاوپڈا کے خلاف انوکھا احتجاج خود کو زنجیروں سے باندھ کر چوک میں بیٹھ گیا

ڈڈیال (کشمیر لنک نیوز)
ڈڈیال میں شبیر نامی شخص کاوپڈا کے خلاف انوکھا احتجاج خود کو زنجیروں سے باندھ کر چوک میں بیٹھ گیا
یونین کونسل کٹھاڑ کے ساکن کلجور قبرستان اراضی سیکنڈل کا معاملہ مقررہ ایک سال سے محکمہ مال میں زیر سماعت ہے ابھی تک اس کا کوئی بہتر حل نہ نکل سکا گذشتہ دنوں بھی اہلیان علاقہ کٹھاڑ روڈ پر احتجاج کر چکے ہیں آج دوبارہ کلجور قبر ستان کا راستہ وگزار کروانے کے لیے اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد نے اسسٹنٹ کمشنر کے آفس کے باہر دھرنا دے دیا دھرنے کے شرکاء اور
ڈڈیال میں شبیر نامی شخص کاوپڈا کے خلاف انوکھا احتجاج خود کو زنجیروں سے باندھ کر چوک میں بیٹھ گیا ،شبیر نے ڈڈیال صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ سات سال سے اپنا حق لینے کیلئے دھکے کھا رہا ہے لیکن اب تک اس کا معاوضہ نہیں دیا گیا جو کے اس کا حق تھا اپنا حق لینے کیلئے اس سے پہلے بھی وہ کئی بار احتجاج کر چکا ہے لیکن محکمہ اس کی کوئی شہنوائی نہیں کر رہا اس لئے مجبوراً اس نے یہ راستہ اپنایا ،اہلیان ڈڈیال کے عوامی حلقوں کامتعلقہ محکمہ والوں سے مطالبہ ہے کہ وہ شبیر کی طرح جتنے لوگ بھی اپنے حق کیلئے دھکے کھا رہے ہیں ان کا حق ان کو دیا جائے تاکہ جن لوگوں نے پاکستان کو روشن کرنے کیلئے قربانیاں دی ہیں دیں اور اپنی زمینیں بنجر بنا دیں وہ مزید خوار ہونے سے بچ سکیں اس بات کولے کر لوگوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر خان اہلیان ڈڈیال متاثرین منگلا کو فوری طور پر حقوق دلوائے جائیں جہنوں نے اپنے آبائو اجداد کی قبروں کو پانی کی نزر کر دیاایسے لوگوں کے ساتھ انصاف کیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.