عباسپور:اقوا م متحدہ کے مبصرین کی مو جو دگی میں بلااشتعال فائرنگ دوزخمی

عباسپو ر (کشمیرلنک نیوز) عباسپو ر سکنہ پو لس میں بھا رتی فا ئرنگ کی و جہ سے پو لس کے محمد صغیر ولد اللہ دتہ قوم ملدیا ل او ر محمد اعظم قریشی ولد عالم دین بھا رتی فو ج کی جا نب سے ٹا ر گٹ فا ئرنگ کی و جہ سے شدید زخمی ہو گئے جن کو ابتدا ئی طبی امدا د کے بعد را و لا کو ٹ سی ۔ایم۔ایچ میں ریفر کر دیا گیا وا ضح رہے کہ یہ ٹا ر گٹ فا ئرنگ اقوا م متحدہ کے مبصرین کی مو جو دگی میں کی گئی اقوام متحدہ کے تین مبصرین بڑی مشکل سے اپنی جا ن بچا کر عباسپور پہنچے تفصیلا ت کے مطا بق اقوام متحدہ کے مبصرین نے آج عباسپور لائن آف کنٹرول کے علاقوں کادورہ کیا جہاں پر پولس کے رہائشی محمدصغیر ولداللہ دتہ قوم ملدیال سکنہ پولس اور محمداعظم قریشی ولد عالم دین کو اقوام متحدہ کے مبصرین لائن آف کنٹرول پربھارتی گولہ باری اورشدید فائرنگ کے بارے میں بتا رہے تھے کہ اچانک بھارتی فوج کی جانب سے ٹارگٹ فائرنگ کرکے محمدصغیر ولد اللہ دتہ کوسینہ میں گولی مار کر گرادیا اوردوسرے زخمی محمداعظم قریشی کوبھی ٹارگٹ فائرنگ کرکے شدیدزخمی کردیا دونوں زخمیوں کوعباسپور ہسپتال پہنچادیاگیا اقوام متحدہ کے تین مبصرین جولائن آف کنٹرول کے دورے پرجارہے تھے یواین او کے پرچم لہراتے ہوئے گئے کہ اچانک انڈین آرمی کی جانب سے فائرنگ کی گئی ۔یہ ٹارگٹ فائرنگ ان کی موجودگی میں ہوئی اقوام متحدہ کے مبصرین نے بھی عباسپور ہسپتال زخمیوں کی عیادت کی اورزخمیوں کوراولاکوٹ سی ایم ایچ ریفر کرنے میں مددکی عباسپور میں لائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی جانب سے اقوام متحدہ کے تین مبصرین کی موجودگی میں سویلین پربھارتی فوج کی جانب سے ٹارگٹ فائرنگ کے خلاف عباسپور شہر مکمل طورپر شیٹر ڈاؤن کردیا گیا اورتمام سول سوسائٹی سیاسی رہنما تمام مکاتب فکر کے لوگ نے ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا کیا اوربھارت کی جانب سے سویلین آبادی پرفائرنگ اورگولہ باری کرنے کی شدید مذمت کی گئی اور تعجب کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ کے مبصرین کی موجودگی میں بھارت کی جانب سے ٹارگٹ فائرنگ کرکے اقوام متحدہ کوسوالیہ نشان بنایا مقررین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل او۔آئی ۔سی اوردیگر عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیاہے کہ بھارت آزادکشمیر کے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کرنے اور ظلم وستم کو بندکروائے اقوام متحدہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے ۔
عباسپور:اقوا م متحدہ کے مبصرین کی مو جو دگی میں بلااشتعال فائرنگ دوزخمی

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.