سونم کی ‘زویا فیکٹر’ کا پوسٹر

بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کی نئی فلم ‘زویا فیکٹر’ کا پہلا پوسٹر جاری کردیاگیا۔ پوسٹر پر اداکارہ سونم کپور،اداکار دلکور سلمان کےساتھ موجود ہیں۔ دونوں ایک ہی کتاب کو تھامے ہوئے ہیں جس سے دونوں کے چہرے مکمل دکھائی نہیں دے رہے۔ واضح رہے کہ سونم کی نئی فلم معروف ہندوستانی مصنفہ انوجا چوہان کے تحریر کردہ ناول”زویا فیکٹر“سے ماخوذ ہے۔یہ ایک راجپوت گھرانے سے تعلق رکھنے والی لڑکی کی کہانی ہے جو ایک اشتہاری ایجنسی میں کام کرتی ہے ۔ملازمت کے تشہیری کاموں کیلئے ہندوستانی کرکٹ ٹیم سے ملتی ہے۔ اس دوران کرکٹ ٹیم کے کپتان سے متاثر ہوکر ”ورلڈ کپ“ جیتنے کیلئے ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔مذکورہ فلم 5 اپریل 2019 کو ریلیز ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.