انسٹاگرام اسٹوریز کا اسکرین شاٹ لینے سے پہلے خبردار ہوجائیں

اسمارٹ فون میں اسکرین شاٹ کی سہولت نے جہاں صارفین کو آسانی فراہم کی ہے وہیں پرائیویسی کو بھی متاثر کیا ہے، اکثر صارفین اپنے دوستوں کی تصاویر اور اسٹوریز کا اسکرین شاٹ لے لیتے ہیں، جس سے دوسرا شخص لاعلم ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ پرائیویسی کو بہتر بنانے کے لیے انسٹاگرام ‘اسکرین شاٹ الرٹ’ فیچر پر کام کر رہا ہے۔ انسٹاگرام کمپنی نے اسکرین شاٹ الرٹ فیچر کو متعارف کرنے کا اعلان گزشتہ ماہ کیا تھا، جو اب آزمائشی مراحل میں ہے۔اس فیچر کی مدد سے انسٹاگرام پر کسی بھی پوسٹ یا اسٹوری کا اسکرین شاٹ لینے پر دوسرے شخص کو اس کا نوٹیفکیشن موصول ہوجائے گا۔پہلی مرتبہ اسکرین شاٹ لینے کی صورت میں صارف کو خبردار کیا جائے گا کہ آئندہ اس حوالے سے آپ کے دوست کو الرٹ کردیا ہ نوٹیفکیشن اسٹوری فیچر کے کیمرا آپشن کی طرف نمایاں ہوگا اور معلوم ہوجائے گا کہ کس نے اسکرین شاٹ لیا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے، ’ہماری کوشش ہے کہ انسٹاگرام پر بہترین سہولیات فراہم کریں تاکہ صارفین با آسانی اپنے قیمتی لمحات اس پر شیئر کرسکیں‘۔وہ صارفین جن کے اکاؤنٹ میں اس فیچر کو آزمائش کے لیے جاری کیا گیا انہوں نے ٹوئٹر پر انسٹاگرام کے اس فیچر کا اسکرین شاٹ پوسٹ کیا جس پر متعدد افراد نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا۔کچھ نے شکایت کی کہ یہ تو سکون برباد کرنے والا فیچر ہے، اس سے وہ صارف بھی مشکل کا شکار ہوگا جو اسکرین شاٹ لے گا اور وہ بھی جس کا اکاؤنٹ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں