سڑکوں اور پلوں کے ٹٰینڈرز میں کروڑوں کی کرپشن نے گڈ گورننس کا پول کھول دیا،چوہدری یٰسین

سلام آباد(کشمیر لنک نیوز) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ گڈگورننس کا نعرہ لگانے والوں نے کرپشن کرنے میں ماسٹر کر لیا ہے ،محکمہ شاہرات ساؤتھ میں سڑکوں اور پلوں کی تعمیر کے لئے ٹینڈرز میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ۔وہ آج یہاں مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی حکومت نے کرپشن کے جدید طریقے متعارف کروا دیئے ہیں کوٹلی ،میرپور اور بھمبٍر میں سڑکوں اور پلوں کی تعمیر میں ہونے والے ٹینڈرز میں قواعد وضوابط کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے اربوں روپے کے کام قواعد و ضوابط کے مغائر من پسند پارٹیوں کو ریوڑیوں کی طرح بانٹ دئیے گئے جس سے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ،یہ اس حکومت کی گڈگورننس ہے ۔انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی حکومت تمام شعبوں میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ،انتقامی کاروائیاں عروج پر ہیں اپوزیشن کو دیوار کے ساتھ لگا دیا گیا ہے امن و امان کی صورتحال انتہائی ناگفتہ بہ ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس اوردیگر ہولڈنگ ٹیکس لگا کر اپنے خرچے پورے کرنے کا پلان ہے ،آزاد کشمیر کے عوام کسی طور پر پراپرٹی ٹیکس نہیں دینگے ،پیپلزپارٹی 15 فروری کو تاجروں کی طرف سے دی جانے والی ہڑتال کی مکمل حمایت کرتی ہے ،پیپلزپارٹی عوام کے ساتھ ہے اور تاجروں کے تمام مطالبات کی حمایت کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں