پاکستان کو فوجی کیمپ پر حملے کی قیمت چکانی پڑے گی،بھارت کی دھمکی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملوں میں کالعدم جیش محمد شامل ہے،نرملا سیتھارامان کاالزام
اس بات کے تمام ثبوت فراہم کریں گے کہ حملہ آوروں کو پاکستان سے مدد فراہم کی گئی
تمام شواہد کو جمع کرلیا گیا ہے اور ہمیشہ کی طرح ہم حملوں کے ثبوت پاکستان کو فراہم کریں گے
ممبئی حملوں کے ذمہ دار آج بھی پاکستان میں آزاد گھوم رہے ہیں،بھارتی وزیردفاع کی پریس کانفرنس
بھارتی وزیر دفاع نرملا سیتھارامان نے مقبوضہ کشمیر میں فوجی کیمپ پر حملے کا الزام پاکستان پر لگاتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ پاکستان کو ان حملوں کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی،تمام شواہد کو جمع کرلیا گیا ہے اور ہمیشہ کی طرح ہم حملوں کے ثبوت پاکستان کو فراہم کریں گے،ممبئی حملوں کے ذمہ دار آج بھی پاکستان میں آزاد گھوم رہے ہیں۔نئی دہلی میں پریس کا نفرنس کرتے ہوئے بھارتی وزیر دفاع نرملا سیتھارامان نے پاکستان پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملوں میں کالعدم جیش محمد شامل ہے جبکہ حملہ آوروں کو مقامی طور پر بھی مدد فراہم کی گئی۔بھارتی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اس بات کے تمام ثبوت فراہم کریں گے کہ حملہ آوروں کو پاکستان سے مدد فراہم کی گئی، تمام شواہد کو جمع کرلیا گیا ہے اور ہمیشہ کی طرح ہم حملوں کے ثبوت پاکستان کو فراہم کریں گے۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ممبئی حملوں کے ذمہ دار آج بھی پاکستان میں آزاد گھوم رہے ہیں تاہم پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں فوجی چھانی پر حملوں کی قیمت چکانا پڑے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں