اکبر لون کے سر کی قیمت مقرر،ہندﺅ انتہا پسند اوقات سے باہر

بھارت میں ہندو انتہاپسند رہنما اور نام نہاد انسداد دہشت گردی محاذ کے صدرویریش شینڈلیا نے نام نہاد اسمبلی میں پاکستان کے حق میں نعرے بازی کرنے پر بھارت نواز نےشنل کانفرنس کے رکن اسمبلی محمد اکبر لون کا سر کاٹ لانے والے کو 25لاکھ روپے انعام دےنے کا اعلان کےا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ویریش شینڈلیا نے لون کا سر لانے والے کے لیے نقد انعام کا اعلان کشمیر اسمبلی میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے پر ویریش شینڈلیا نے بھارتی وزےر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے واقعے کی فوری تحقےقات کرانے اور اکبر لون کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کےا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں