حریت کانفرنس کے رہنما محمد یوسف ندیم کو گولی مار کر شہید کر دیا گیا

سری نگر(کشمیرلنک نیوز)وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما محمد یوسف ندیم کو گولی مار کر شہید کر دیا گیا ہے محمد یوسف ندیم کو منگل کے روزسنزی پورہ بیروہ میں سپردخاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی اس موقع پر آزادی اور پاکستان کے حق میں جبکہ بھارت مخالف نعرے لگائے گئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ چارن گام بیروہ علاقے میں ایک گاڑی پر گولیاں چلائی گئیں ،جس کے نتیجے میں حریت کانفرنس گ میں شامل تحریک وحدت اسلامی کے رہنما محمد یوسف ندیم گولی لگنے سے معقو پر شہید ہو گئے ان کی شہادت کی اطلاع ملنے پر مشتعل نوجوانوں نے احتجاجی مظاہرے کیے حریت کانفرنس گ کے چیرمین سید علی گیلانی نے محمد یوسف ندیم کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہامجھے ذاتی طور پر صدمہ پہنچا ہے۔گیلانی نے ایک بیان میں محمد یوسف ندیم کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں