توہین عدالت کیس: طلال چوہدری کو دوسرا وکیل مقرر کرنے کیلئے 19 فروری تک مہلت

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو توہین عدالت کیس میں دوسرا وکیل مقرر کرنے کے لیے پیر(19 فروری) تک کی مہلت دے دی۔جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں جسٹس مقبول باقر اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔آج سماعت کے دوران طلال چوہدری عدالت میں پیش ہوئے اور آگاہ کیا کہ جس وکیل کو انہوں نے کیس کے لیے مقرر کیا تھا وہ اس دنیا میں نہیں رہیں، لہذا دوسرا وکیل مقرر کرنے کے لیے انہیں وقت دیا جائے۔جس پر عدالت عظمیٰ نے طلال چودھری کو دوسرا وکیل مقرر کرنے کے لیے پیر (19 فروری) تک کا وقت دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔رپورٹس کے مطابق طلال چوہدری نے اس کیس میں معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر سے رابطہ کیا تھا، جو 12 فرروی کو خالق حقیقی سے جاملیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں