شاہ رخ خان کی اپنے آئیڈیل دلیپ کمار سے ملاقات

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان ایک بار پھر معروف لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کے گھر گئے اور ان کی عیادت کی۔شاہ رخ دلیپ کمار کو اپنا آئیڈیل مانتے ہیں وہیں لیجنڈ اداکار نے بھی بالی وڈ بادشاہ کو اپنا منہ بولا بیٹا بنا رکھا ہے اور ہر بار ہی شاہ رخ سے ملاقات کرکے ان کی طبیعت خوشگوار ہوجاتی ہے۔دلیپ کمار ان دنوں علالت کے باعث گھر تک محدود ہیں، گذشتہ روز بالی وڈ کنگ نے ان کے گھر جاکر ان کی عیادت کی۔اس موقع پر لی گئی دونوں کی ایک تصویر دلیپ کمار کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی جس میں دلیپ کمار کافی کمزور بھی نظر آئے۔بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان ایک بار پھر معروف لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کے گھر گئے اور ان کی عیادت کی۔شاہ رخ دلیپ کمار کو اپنا آئیڈیل مانتے ہیں وہیں لیجنڈ اداکار نے بھی بالی وڈ بادشاہ کو اپنا منہ بولا بیٹا بنا رکھا ہے اور ہر بار ہی شاہ رخ سے ملاقات کرکے ان کی طبیعت خوشگوار ہوجاتی ہے۔
دلیپ کمار ان دنوں علالت کے باعث گھر تک محدود ہیں، گذشتہ روز بالی وڈ کنگ نے ان کے گھر جاکر ان کی عیادت کی۔اس موقع پر لی گئی دونوں کی ایک تصویر دلیپ کمار کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی جس میں دلیپ کمار کافی کمزور بھی نظر آئے۔اس سے قبل بھی شاہ رخ خان نے دلیپ کمار کے گھر کا دورہ کیا تھا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔اُس موقع پر دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے اداکار کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اپنے پیغام میں کہا کہ منہ بولے بیٹے نے دلیپ کمار صاحب سے ملاقات کی۔واضح رہے کہ 95 سالہ دلیپ کمار گذشتہ برس اگست میں بھی طبیعت ناساز ہونے کی بنا پر کچھ دن اسپتال میں داخل رہے تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں