18

انڈر19 کرکٹ ورلڈکپ: افغانستان نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ میں افغانستان نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 188 رن بنائے تھے اور پوری ٹیم 48 ویں اوور میں ہی آؤٹ ہو گئی تھی۔بعدازاں افغانستان نے 15 گیند پہلے ہی ہدف حاصل کرلیا اور گرین شرٹس کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔ہر دو سال بعد منعقد ہونے والے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے 12ویں ایڈیشن کا آغاز ہفتہ 13جنوری سے نیوزی لینڈ میں ہوا ہے۔16 ٹیموں کا یہ ٹورنامنٹ 3 فروری تک جاری رہے گا، جس میں شریک ٹیموں کو چار چار کے گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔حسان خان کی قیادت میں کھیلنے والی ٹیم پاکستان کو گروپ ’ڈی‘ میں افغانستان، سری لنکا اور آئرلینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم دوبار چیمپئن رہ چکی ہے۔2004 میں بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں کھیلے گئے فائنل میں خالد لطیف کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو 25 رنز سےشکست دی تھی۔جبکہ 2006 میں سری لنکا کے شہر کولمبو میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے فائنل میں بھارت کو 38 رنز سے شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔اس کے علاوہ 1988، 2010 اور 2014 میں پاکستان انڈر 19 آئی سی سی ایونٹ میں رنرز اپ رہ چکی ہے۔یہ تیسرا موقع ہے جب نیوزی لینڈ انڈر 19 ورلڈ کپ کا میزبان ہے۔ اس سے پہلے 2002 اور 2010 میں ہونے والے ٹورنامنٹ بھی کیویز کے دیس میں منعقد ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں