کراچی: برنس روڈ سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا بچہ گھر پہنچ گیا

کراچی کےعلاقے برنس روڈ سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا 10 سالہ بچہ آج صبح فجر کے وقت اپنے گھر واپس پہنچ گیا۔بچے کے اہل خانہ کے مطابق بچے کو نامعلوم کار سوار چھوڑ کرگیا اور گھر والوں سے ملاقات بھی نہیں کی۔ بچے کو نامعلوم شخص چیز دلانے کے بہانے لے گیا تھا، تاہم بچے پر کسی قسم کا کوئی تشدد نہیں ہوا۔ اعلیٰ حکام سے بچوں کے حوالے سے ہونے والے واقعات کی روک تھام کے اقدامات کرنے کی اپیل کی۔اس سے قبل بچے کی گمشدگی پر علاقہ مکینوں کی جانب سے برنس روڈ پر ہنگامہ آرائی کی گئی، مشتعل افراد نے ٹائر جلا کر سٹرک بند کردی جبکہ دکانیں بھی بند کرادی گئیں۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ بچہ صبح 9 بجے مدرسے گیا تھا جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں