22

گوگل سائیکل چوروں سے پریشان

نیویارک…. گوگل جو اپنے ملازمین کو مراعات دینے کے حوالے سے مقبول ہے۔ مفت سائیکل پروگرام کا آغاز 2007 میں کیا تھا اور 2009 میں رنگا رنگ جی بائیکس کو متعارف کرائیں۔گوگل کا مقصد اپنے ہیڈکوارٹر والے علاقے کو کوپن ہیگن جیسے شہروں کی طرح لوگوں کے اندر سائیکل کے زیادہ استعمال کو فروغ دینا تھا۔ حد تو یہ ہے کہ ماﺅنٹین ویو کے میئر بھی یہاں سے ایک سائیکل لے کر جاچکے ہیں ۔ گوگل کی مخالف کمپنی ارویکل کے ملازمین بھی اپنے دفتر جانے کےلئے یہاں کی سائیکلیں استعمال کرنے کے عادی ہیں۔ میئر کا کہنا تھا کہ ہماری نظر میں یہ سائیکلیں درحقیقت بسوں سے نمٹنے کیلئے انعام ہے۔ یہ ان کی جانب سے گوگل کی ان سیکڑوں بسوں کا حوالہ تھا جس میں مختلف شہروں سے روزانہ ملازمین یہاں آتے ہیں۔ گوگل کی جی بائیکس نامی سائیکلیں ہر ہفتے 100سے250 کی تعداد میں چوری ہورہی ہیں اور کمپنی کو پریشان ہوکر حیران کن اقدامات کرنا پڑے ہیں۔ان اقدامات میں سب سے نمایاں30 ملازمین اور5 وین پر مشتمل ایک ٹیم کی تشکیل ہے جس کا کام پورے علاقے سے چوری شدہ سائیکلوں کو برآمد کرنا یا انہیں چوری ہونے سے بچانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں