نوازشریف کا ووٹ بینک بڑھ گیا ، جاوید ہاشمی

ملتان… بزرگ سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عدالتیں ہر کسی کو تختہ دار پر نہ کھڑا کریں ۔ دعا ہے کہ جسٹس کھوسہ کو اچھے فیصلے کرنے کی توفیق دے ۔ میرا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی جھگڑا نہیں۔ میرا کینٹ میں گھر ہے۔ فوجی مجھے سیلوٹ مارتے ہیں۔ میرا نواز شریف سے کبھی ذاتی تعلق نہیں ٹوٹا۔ ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں نوازشریف سے جان چھڑانے میں لگی ہوئی ہیں۔ ملک میں ایک ہی شورہے کہ نوازشریف سے جان چھڑاو۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سیاست کی الف ب نہیں معلوم اور قبل ازوقت الیکشن کیلئے کوشاں ہیں۔ تحریک انصاف میں صرف مفاد پرست شامل ہورہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جواقتدارمیں نہیں ہوتا وہ مارشل لا لگنے کی دعا کرتا ہے، جمہوریت میں خامیاں ضرور ہیں لیکن یہ پھربھی آمریت سے بہترہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مجھے بتایا کہ سپریم کورٹ نوازشریف کونکال کراسمبلی تحلیل کردےگی ۔ اس وقت بھی کہا کہ یہ تو جوڈیشل مارشل لا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت اور سیاست دان کا وکیل ہوں، میرا نوازشریف سے کبھی ذاتی تعلق نہیں ٹوٹا، نوازشریف سے جو نفرت کرتا ہے، اب وہ بھی اس محبت کررہا ہے، نوازشریف کا ووٹ بینک مزید بڑھ گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں