جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع اور گرد و نواح میںزلزلے کے جھٹکے

شدت ریکٹراسکیل پر3 اعشاریہ 2 ریکارڈ ، کوئی نقصان نہیں ہوا
جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع اور گرد و نواح میں پیر کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے شدت ریکٹراسکیل پر 3 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے کچھ علاقوں میں لوگ خوف زدہ ہوکر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر کے بیشتر علاقے زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں