نواز شریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس

لاہور … سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت جاتی امرا میں پیر کو تیسرے دن بھی مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، اسپیکر ایاز صادق، وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ، رانا ثنااللہ اور سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید موجود ہیں۔ ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شریف خاندان کےخلاف عدالتوں میں زیر سماعت کیسز پر بھی بات چیت کی گئی۔ذرائع کے مطابق ن لیگ کی انتخابی مہم کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں