17

اقامہ کیس،خواجہ آصف نے لارجر بنچ کی تشکیل چیلنج کردی

اسلام آباد…وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اقامہ کیس میں لارجر بنچ کی تشکیل کو چیلنج کردیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کراتے ہوئے انہوں نے موقف اختیار کیا کہ لارجر بنچ کی تشکیل سے مجھے اپیل کے حق سے محروم کردیا گیا۔درخواست گزار اس سے قبل میری نااہلی کے لئے سپریم کورٹ تک تمام فورم استعمال کرچکا ہے۔درخواست گزار نے عدالت سے تمام حقائق چھپائے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے وزیرخارجہ کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔ عثمان ڈار نے اثاثے چھپانے کا الزام لگاتے ہوئے عدالت سے خواجہ آصف کی نااہلی کی استدعا کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں