18

بیرون ملک اثاثے: نوازشریف، زرداری اور عمران خان سے جواب طلب

لاہور ہائیکورٹ نے سیاستدانوں کے بیرون ملک اثاثوں سے متعلق درخواست میں نوازشریف، عمران خان اور آصف زرداری سمیت 64 سیاستدانوں سے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس مامون الرشید نے بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی 64 سیاست دانوں کے بیرون ملک اثاثے واپس لانے کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ نوازشریف، عمران خان اور آصف زرداری سمیت64 سیاستدانوں کے بیرون ملک اثاثے ہیں، عدالت سیاستدانوں کے اثاثے واپس پاکستان لانے کا حکم دے۔

بیرسٹر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ درخواست پر کئی سیاستدانوں نےجواب دے دیئے مگر بیشتر نے نہیں دیئے۔

عدالت نے درخواست گزار کے دلائل سننے کےبعد نوازشریف، عمران خان اور آصف زرداری سمیت 64 سیاستدانوں کو 7 دسمبر تک جواب داخل کرانے کا حکم دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں